dailyreformer.pk
July 7, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں مون سون کی پیش قدمی، 7 اور 8 جولائی کو شدید بارشوں کی پیشگوئیزیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 15 خوارج ہلاک، دو ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہیدحکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے متحرک ہے، وزیر خزانہدمشق میں فرانسیسی صدر میکرون کے دورے کے دوران دھماکے، 18 افراد زخمیفیفا ورلڈکپ: ریڈ کارڈ تنازع پر فیفا کے صدر سے کیا کہا تھا؟ ٹرمپ نے بتادیافیفا ورلڈکپ: رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب آنسوؤں میں بکھر گیادانش تیمور اور جویریہ سعود کا رونالڈو کو خراجِ تحسین، جذباتی پیغامات وائرلفولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!آرتھرائٹس میں مبتلا ہزاروں افراد کس خطرناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں؟آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہبلوچستان میں مون سون کی پیش قدمی، 7 اور 8 جولائی کو شدید بارشوں کی پیشگوئیزیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 15 خوارج ہلاک، دو ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہیدحکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے متحرک ہے، وزیر خزانہدمشق میں فرانسیسی صدر میکرون کے دورے کے دوران دھماکے، 18 افراد زخمیفیفا ورلڈکپ: ریڈ کارڈ تنازع پر فیفا کے صدر سے کیا کہا تھا؟ ٹرمپ نے بتادیافیفا ورلڈکپ: رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب آنسوؤں میں بکھر گیادانش تیمور اور جویریہ سعود کا رونالڈو کو خراجِ تحسین، جذباتی پیغامات وائرلفولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!آرتھرائٹس میں مبتلا ہزاروں افراد کس خطرناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں؟آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہ

پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، کسی نے بری نگاہ ڈالی تو آنکھیں نکال دیں گے، اسحاق ڈار

لاہور: 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، کسی نے بری نگاہ ڈالی تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔

داتا دربار کے 983ویں سالانہ غسل کی تقریب  میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کو ایک میز پر بٹھا کر خطے میں امن کی نئی راہ ہموار کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران جنگ میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا جس کے ٹیم کپتان شہباز شریف اور سید عاصم منیر تھے۔ فیلڈ مارشل نے بیک ڈور ڈپلومیسی کی، اب پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہوتی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ شکر کریں سب سے پہلے دو ملکوں کو ایک میز پر بٹھا دیا، جو خود کبھی نہیں بیٹھے۔ 47 سال بعد ایران امریکہ ٹیبل پر بیٹھے۔ دونوں ممالک کے معاملے میں ہمارا کام سہولت کاری تھا۔ معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، اسے کل قومی اسمبلی کے ریکارڈ پر بھی رکھا ہے۔ شہباز شریف نے بھی ایران امریکا معاہدہ پر دستخط کیے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم صلح و امن پسند ملک ہیں، بین الاقوامی یو این چارٹر پر عمل کرتے ہیں۔ چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے ملک کی سالمیت کی عزت کرتے ہیں۔ اگر کسی نے بری نگاہ سے پاکستان کو دیکھنے کی غلطی کی تو ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو ایران پر حملہ ہوا تو پاکستان نے فوراً مذمت کی۔ کسی اور ملک نے امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت نہیں کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ پاکستان جس کو کہا جاتا تھا کہ سفارتی طور پر تنہا ہوگیا ہے، اب دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ ہم امن پسند ملک ہیں۔ ہمیں دہشت گرد ملک کے طور پر کہا جاتا تھا، آج دنیا بھر میں ہماری پر امن ملک کے طور پر شناخت سامنے آئی ہے۔

بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے اور تاجروں کو ریلیف دیا گیا ہے۔ جو حکومت ورثے میں ملی، اس کی صورت حال خراب تھی، تباہی کو ٹھیک کرنے میں کامیابی ملی۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *