dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

ایرانی اسکول پر امریکی حملے میں 175 طالبات کی شہادت پر تحقیقات؛ ٹرمپ کا مایوس کن اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے شہر میناب کے گرلز اسکول پر ہونے والے فضائی حملے کے اصل ذمے دار کا تعین شاید کبھی نہ ہوسکے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس واقعے کی مکمل حقیقت کبھی سامنے آ سکیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اُس وقت ہر طرف میزائل چل رہے تھے جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوس ناک تھا، لیکن ایسے حالات میں یہ طے کرنا مشکل ہے کہ حملے کا اصل ذمے دار کون تھا۔

صدر ٹرمپ نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ حملہ لازماً امریکی میزائل سے کیا گیا تھا اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ حملہ امریکا نے کیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکا نے 28 فروری 2026 کو ایران کے شہر میناب میں واقع شجرۂ طیبہ گرلز ایلیمنٹری اسکول پر میزائل حملہ کیا تھا۔

اس حملے میں 175 سے زائد طالبات اور اساتذہ جاں بحق ہوگئے تھے اور امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تحقیقات کا آغاز بھی کیا تھا۔

ابتدائی اندرونی تحقیقات سے یہ اشارہ ملا تھا کہ حملہ ممکنہ طور پر امریکی افواج کی جانب سے پرانی اور غیر اپڈیٹڈ ہدفی معلومات استعمال کیے جانے کے باعث ہوا۔

تاہم پینٹاگون نے تاحال اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے کی سرکاری تصدیق نہیں کی اور تحقیقات کو مزید اعلیٰ سطح پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکی فوجی حکام کا مؤقف ہے کہ امریکا شہری تعلیمی اداروں کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بناتا۔ اسکول ایک ایسے علاقے کے قریب واقع تھا جہاں ایران کا کروز میزائل سے متعلق فعال فوجی ڈھانچہ موجود تھا۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد ٹرمپ نے ابتدا میں بغیر شواہد کے ایران کو حملے کا ذمے دار قرار دیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا مناسب نہیں ہوگا اور وہ تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج کو قبول کریں گے۔ 

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *