dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ٹائم اسکوائر سج گیا

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ٹائم اسکوائر سج گیا

عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال (این ایف ایل) کے اسٹار کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے نیویارک کے مشہور اور تاریخی ہال ‘میڈیسن اسکوائر گارڈن’ میں باقاعدہ شادی کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ہائی پروفائل تقریب کو کافی حد تک نجی رکھنے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں دونوں ستاروں کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور شوبز و کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والے چند چیدہ چیدہ دوستوں نے شرکت کی۔

شادی کی اس پروقار تقریب میں میزبانی اور شادی کی رسومات کے فرائض ہالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار ایڈم سینڈلر نے انجام دیے، جو دولہا اور دلہن کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔

شادی کی رسومات مکمل ہوتے ہی میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر نصب بڑی ڈیجیٹل اسکرینوں پر دونوں کے ناموں کی مناسبت سے ’’JUST&T MARRIED‘‘ کا بورڈ آویزاں کر دیا گیا، جس پر وہاں موجود مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس یادگار موقع پر نیویارک کی مشہور ترین عمارت ’ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ‘ کو بھی نیلے رنگ کی روشنیوں سے منور کر کے جوڑے کو منفرد انداز میں مبارکباد پیش کی گئی۔

ٹیلر سوئفٹ نے گذشتہ برس انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پارٹنر ٹریوس کیلس سے منگنی کا اعلان کیا تھا، اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آپ کے انگریزی ٹیچر اور جِم ٹیچر کی شادی ہو رہی ہے۔‘

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *