dailyreformer.pk
September 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

شیگیلا کے خلاف نئی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج

شیگیلا کے خلاف نئی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج

شیگیلا بیکٹیریا سے ہونے والی آنتوں کی بیماری کے خلاف تیار کی جانے والی ایک نئی تجرباتی ویکسین نے طبی آزمائش کے دوسرے مرحلے (فیز ٹو کلینیکل ٹرائل) میں حوصلہ افزا نتائج دیے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ویکسین نے بیماری سے بچاؤ میں 89 فی صد مؤثر کارکردگی دِکھائی ہے۔

جرنل دی لانسیٹ انفیکشیس ڈیزیزز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکا کے دو مراکز میں ہونے والے اس ٹرائل میں 18 سے 49 سال کی عمر کے 73 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا۔

شرکا کو یا تو ڈبلیو آر ایس 2 نامی یا پھر پلیسبو (غیر مؤثر دوا) دی گئی۔ زندہ مگر کمزور کی گئی یہ اورل ویکسین شیگیلا سونئی کے خلاف تیار کی گئی ہے، جو شیگیلا بیکٹیریا کی چار اقسام میں سے ایک ہے۔

یہ بیکٹیریا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کرتا ہے اور اس سے اسہال، قے اور آنتوں کی شدید بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق شیگیلا کی بعض اقسام صفِ اول کی اینٹی بائیوٹکس کے خلاف تیزی سے مزاحمت بھی پیدا کر رہی ہیں جبکہ اس وقت اس بیماری کے خلاف کوئی منظور شدہ ویکسین موجود نہیں۔

تحقیق کے دوران دو خوراکیں لینے والے 34 افراد میں سے صرف تین فراد (9 فی صد) شیگیلوسس کا شکار ہوئے جبکہ پلیسبو لینے والے 26 افراد میں سے 21 (81 فی صد) میں بیماری کی تشخیص ہوئی۔

نتائج کے مطابق ویکسین کی مجموعی کارکردگی89  فی صد رہی جبکہ ویکسین لینے والوں میں مضبوط مدافعتی ردعمل بھی دیکھا گیا۔

اگرچہ زیادہ تر ضمنی اثرات معمولی نوعیت کے تھے۔ تاہم، چھ شرکا میں نسبتاً شدید ردعمل سامنے آنے پر ڈیٹا سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ نے جائزہ لیا، جس کے بعد ویکسین کی خوراک کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تحقیق کے سربراہ رابرٹ ڈبلیو فرینک جونیئر کا کہنا ہے کہ یہ نتائج شیگیلا کے خلاف محفوظ اور مؤثر ویکسین کی تیاری کی جانب ایک اہم پیشرفت ہیں۔

ان کے مطابق اگلے مرحلے میں ویکسین کی مناسب خوراک کا تعین کیا جائے گا اور افریقا سمیت ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر آزمائش کی جائے گی جہاں بچے اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *