dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

فیفا ورلڈکپ: 18 ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت کی جعلی فٹبال جرسیوں کی بڑی کھیپ ضبط

فیفا ورلڈکپ: 18 ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت کی جعلی فٹبال جرسیوں کی بڑی کھیپ ضبط

فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران برطانیہ میں 18 ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت کی جعلی فٹبال جرسیوں اور دیگر سامان کی بڑی کھیپ ضبط کرلی گئی۔

برطانوی حکام کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران جعلی جرسیوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا تاہم یہ مصنوعات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ حفاظتی اعتبار سے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

پولیس انٹیلیکچوئل پراپرٹی آفس نے ’آپریشن بلاکس وچ‘ کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد جعلی فٹبال مصنوعات برآمد کیں۔

برمنگھم کے ایک گودام پر چھاپے کے دوران ایک ہزار 618 جعلی جرسیاں قبضے میں لی گئیں جن میں کائلیان ایمباپے اور ایرلنگ ہالینڈ جیسے معروف کھلاڑیوں کی نقل شدہ شرٹس بھی شامل تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعلی جرسیوں میں استعمال ہونے والے رنگ اور مواد خصوصاً بچوں کی جلد کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

چیشائر فائر اینڈ ریسکیو سروس کے تجربات میں یہ بھی سامنے آیا کہ جعلی جرسیاں اصلی کٹس کے مقابلے میں کہیں زیادہ آتش گیر ہیں اور آگ لگنے پر فوری پگھل جاتی ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کم قیمت کے باعث ایسی مصنوعات خریدنے والے صارفین دراصل غیر قانونی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی مالی مدد کرتے ہیں، جبکہ ان اشیاء پر صحت اور حفاظت کے مقررہ معیارات بھی لاگو نہیں ہوتے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *