dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

فیفا پر ارجنٹینا کی مدد کا الزام، رونالڈو کے ایک ’لائک‘ نے نئی بحث چھیڑ دی

فیفا پر ارجنٹینا کی مدد کا الزام، رونالڈو کے ایک ’لائک‘ نے نئی بحث چھیڑ دی

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ’لائک‘ کرنے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

شائقین نے نوٹ کیا کہ رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو کو لائک کیاجس میں فیفا پر ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کے حق میں جانبداری اور اسے فائنل تک پہنچانے میں مدد دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔

ورلڈ کپ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جا چکے تھے جن میں مصر کے خلاف ایک متنازع فیصلہ بھی شامل تھا۔

اگرچہ فیفا نے ان الزامات پر کوئی باضابطہ مؤقف اختیار نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث جاری ہے۔

دوسری جانب فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل جیت لیا۔

میچ کے بعد ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جھڑپ بھی ہوئی جس پر فیفا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس کے نتیجے میں ارجنٹینا کے بعض کھلاڑیوں یا فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پرتگال کی ٹیم پری کوارٹر فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد باہر ہو گئی تھی جس کے بعد 41 سالہ رونالڈو نے تصدیق کی تھی کہ یہ ان کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مایوس ضرور ہیں لیکن پورے ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور کوشش کرنے پر مطمئن ہیں جبکہ مستقبل کے بارے میں فیصلہ بعد میں کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *