dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

صرف 20 منٹ تھری ڈی پرنٹڈ کانٹیکٹ لینز بنانے والی ٹیکنالوجی

صرف 20 منٹ تھری ڈی پرنٹڈ کانٹیکٹ لینز بنانے والی ٹیکنالوجی

محققین نے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کے ذریعے مستقبل میں تھری ڈی پرنٹڈ، آرڈر پر کانٹیکٹ لینز صرف 20 منٹ میں تیار کیے جا سکیں گے۔

جرنل مٹیریل اینڈ ڈیزائن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ لینز مریض کی آنکھ کے مطابق ڈیزائن، تیار اور ایک ہی آپٹومیٹرسٹ کے وزٹ کے دوران فراہم کیے جا سکیں گے، جس سے کانٹیکٹ لینز کی تیاری کے روایتی طریقہ کار میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔

کینیڈا کی یونیورسٹی آف واٹرلو سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر شرلی تانگ کا کہنا تھا کہ سائنس دان اس پیشرفت پر بہت پُرجوش ہیں کیونکہ یہ انہیں ایسے کانٹیکٹ لینز کے قریب لے جاتی ہے جو واقعی ہر مریض کے لیے ذاتی نوعیت کے ہوں۔ یہ ٹیکنالوجی مریض کی آنکھ کی ساخت کے مطابق لینز تیار کرتی ہے، جو نہ صرف درست فِٹ فراہم کرتے ہیں بلکہ تجارتی معیار کی بصری شفافیت اور مضبوطی بھی برقرار رکھتے ہیں۔

محققین کے مطابق لینز کی اندرونی سطح مریض کی قرنیہ سے مکمل مطابقت رکھے گی جبکہ بیرونی سطح کو مطلوبہ بینائی کی درستگی فراہم کرنے کے لیے مخصوص انداز میں ڈیزائن کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیکنالوجی کامیابی سے تجارتی سطح پر متعارف کرائی گئی تو مستقبل میں مریض ایک ہی کلینک وزٹ میں اپنی آنکھوں کے مطابق تیار کردہ کانٹیکٹ لینز حاصل کر سکیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *