dailyreformer.pk
November 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایاتTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایات

خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی عوام دشمن کارروائی، شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی نذر آتش

بلوچستان کے علاقے خضدار میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایک بار پھر عوام دشمن شرپسندانہ  کارروائی کی اور دہشت گردوں نے بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فتنۃ الہندوستان کے شرپسند عوام کے جان ومال کے دشمن بن گئے ہیں اور خضدار ہڑنبو کراس کے قریب دہشت گردوں نے بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کو آگ لگا دی۔

متاثرہ شہری نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ اس کی گاڑی کودہشت گردوں نے چھین کرآگ لگا دی۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ یہ  گاڑی میرے اور میرے خاندان کا واحد ذریعہ معاش تھی، متاثرہ شہری نے حکومت اور اداروں سے نقصان کے بدلے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ماہرین کے مطابق عام شہریوں اور ان کے روزگار کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کا واحد مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور بلوچ عوام کوعدم تحفظ کا شکار بنانا ہے اور یہ تلخ حقیقت ہے کہ یہ دہشت گرد بلوچوں کے حقوق کے نام پر خود بے گناہ بلوچ شہریوں، مزدوروں اور تاجروں ہی کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہےکہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کی کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ ان کا کسی مذہب یا قوم سےکوئی تعلق نہیں، ان کامقصد صرف بلوچستان میں بدامنی پھیلانا ہے

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *