dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

وزن کم کرنے والی ادویات سے بال جھڑنے کا تعلق، تحقیق میں اہم انکشاف

وزن کم کرنے والی ادویات سے بال جھڑنے کا تعلق، تحقیق میں اہم انکشاف

ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی بعض مشہور ادویات کے استعمال سے بال جھڑنے (ایلوپیشیا) کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جی ایل پی-1 گروپ کی ادویات (جن میں مونجارو، اوزمپک اور ویگووی شامل ہیں) استعمال کرنے والے متعدد افراد نے بال جھڑنے کی شکایات متعلقہ اداروں کو رپورٹ کی ہیں۔ تقریباً 50 ہزار افراد پر مبنی نئی تحقیق بھی اس ممکنہ تعلق کی تائید کرتی ہے۔

یہ ادویات بنیادی طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو اور موٹاپے کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ جسم میں ایسے ہارمونز کی نقل کرتی ہیں جو خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے اور بھوک کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

یونیورسٹی آف پنسلوانیا ہیلتھ سسٹم کے محققین نے جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والے افراد کا موازنہ ذیابیطس کی دیگر ادویات استعمال کرنے والوں سے کیا اور بال جھڑنے کی شرح کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ امریکی ریگولیٹری اداروں کو خاص طور پر سیماگلوٹائیڈ اور ٹیرزیپیٹائیڈ کے استعمال کے بعد بال جھڑنے کی متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔

برطانیہ کی میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کے مطابق صرف 2026 کے دوران ٹیرزیپیٹائیڈ سے متعلق بال جھڑنے کی 399 رپورٹس موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 541 تھی۔ اسی طرح سیماگلوٹائیڈ سے متعلق 2026 میں 148 اور گزشتہ سال 164 شکایات درج کی گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ تحقیق میں ان ادویات اور بال جھڑنے کے درمیان ممکنہ تعلق سامنے آیا ہے۔ تاہم، اس تعلق کی حتمی تصدیق کے لیے مزید طبی تحقیق کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *