dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

دو سال کی عمر سے پہلے بچوں کو چینی سے دور رکھنا کیا فائدہ رکھتا ہے؟

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر بچوں کو دو سال کی عمر سے پہلے چینی کم یا بالکل نہ دی جائے تو بعد کی زندگی میں ڈیمنشیا کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق ایسے افراد جنہیں ماں کے حمل کے دوران اور پیدائش کے بعد ابتدائی دو برسوں میں بہت کم چینی ملی، ان میں بعد کی زندگی میں ڈیمنشیا کا خطرہ 23 فی صد کم دیکھا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ چینی کا استعمال پہلے ہی ٹائپ ٹو ذیابیطس سے منسلک سمجھا جاتا ہے، جو خون کی شریانوں کو نقصان پہنچا کر ڈیمنشیا کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے۔

تاہم، نئی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ چینی کی مقدار پر قابو پانا صرف بڑوں ہی نہیں بلکہ بچوں کے لیے بھی طویل المدتی دماغی صحت کے حوالے سے اہم ہو سکتا ہے۔تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر جیاژین ژینگ، جو چین کی ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے وابستہ ہیں، نے کہا کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زندگی کے ابتدائی مرحلے میں چینی کا استعمال محدود رکھنے سے دماغی صحت پر دیرپا مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ماہرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگرچہ نتائج حوصلہ افزا ہیں، تاہم اس تعلق کی مزید تصدیق کے لیے اضافی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *