dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
امریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصور

یوسین بولٹ نے سالگرہ کے موقع پر دیرینہ گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کر دی

یوسین بولٹ نے سالگرہ کے موقع پر دیرینہ گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کر دی

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹس میں شمار ہونے والے یوسین بولٹ نے اپنی 40ویں سالگرہ کو یادگار بناتے ہوئے دیرینہ گرل فرینڈ کاسی بینیٹ کو شادی کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 8 مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے یوسین بولٹ نے جمیکا کے شہر کنگسٹن میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے دوران اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کاسی بینیٹ کو پروپوز کیا۔

اس موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں کاسی بینیٹ کو جذباتی ہوتے اور بعد ازاں بولٹ کو گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوسین بولٹ نے اپنی منگیتر کو 5  قیراط کی ناشپاتی کی شکل کی ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی پہنائی۔

یوسین بولٹ اور کاسی بینیٹ نے 2013  میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا مگر کئی سال تک اپنے تعلق کو نجی رکھا اور 2016 کے ریو اولمپکس کے دوران اسے عوامی طور پر ظاہر کیا۔

دونوں کے تین بچے بھی ہیں جن میں 6 سالہ بیٹی اولمپیا لائٹننگ بولٹ اور 5 سالہ جڑواں بیٹے تھنڈر بولٹ اور سینٹ لیو بولٹ شامل ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *