dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورنوٹس برائے طلبِ ٹینڈر: ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای (PHE) ڈویژن قلاتکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورنوٹس برائے طلبِ ٹینڈر: ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای (PHE) ڈویژن قلات

جی ٹی اے 6 کی 26 منٹ طویل جھلک جاری، گیم میں کیا کچھ نیا ہو گا؟

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو گیم فرنچائزز میں شامل گرینڈ تھیفٹ آٹو (جی ٹی اے) کے مداحوں کا طویل انتظار ختم ہونے کے قریب ہے کیونکہ کمپنی نے جی ٹی اے 6 کی تقریباً 26 منٹ طویل نئی جھلک جاری کر دی ہے۔راک اسٹار گیمز کی جانب سے جاری کی گئی 26 منٹ 48 سیکنڈ کی ویڈیو مکمل طور پر پلے اسٹیشن 5 پر اِن گیم فوٹیج سے ریکارڈ کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو کو یوٹیوب سے قبل نیٹ فلکس پر پیش کیا گیا۔گیم کی کہانی دو مرکزی کرداروں جیسن ڈووال اور لوشیا کیمینوس کے گرد گھومتی ہے جن کے درمیان تعلق بھی کہانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کھلاڑی بعض مشنز کے دوران دونوں کرداروں کے درمیان سوئچ کر سکیں گے جبکہ کچھ کام صرف کسی ایک مخصوص کردار کے ذریعے ہی مکمل کیے جا سکیں گے۔

نئی جھلک میں گن فائٹس، پولیس کے ساتھ کار چیس، ہاتھا پائی اور سلو موشن جیسے ایکشن فیچرز بھی دکھائے گئے ہیں۔کھلاڑی کے طرزِ کھیل کے مطابق جیسن اور لوشیا کی جسمانی ساخت میں بھی تبدیلی آسکے گی، ورزش کرنے سے کردار زیادہ مضبوط دکھائی دیں گے جبکہ مسلسل تھکن اور دیگر سرگرمیوں کے اثرات بھی ان کی ظاہری حالت پر نظر آسکیں گے۔

جی ٹی اے 6 کی کہانی امریکی ریاست فلوریڈا سے متاثر خیالی ریاست لیونائڈا میں پیش کی جائے گی، جس میں مشہور وائس سٹی بھی شامل ہے۔ گیم میں سوئمنگ، اسکوبا ڈائیونگ، جیٹ اسکی، کیاکنگ، اسکائی ڈائیونگ، اسٹریٹ ریسنگ، باسکٹ بال، ورزش اور نائٹ کلب سمیت متعدد سرگرمیاں دکھائی گئی ہیں۔واضح رہے کہ جی ٹی اے 6 کو 19 نومبر 2026 کو پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز کیلئے ریلیز کیا جائے گا جبکہ پی سی ورژن کی ریلیز کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *