dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹی

بلوچستان میں ریلوے کے نئے سفر کا آغاز، سریاب تا کچلاک منصوبہ صرف 120 دن میں مکمل

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان ریلوے اور حکومتِ بلوچستان کے اشتراک سے 3 ارب روپے کی لاگت سے سریاب تا کچلاک ریلوے منصوبہ صرف 120 دن میں مکمل کر لیا گیا ہے جو بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

منصوبے کے تحت سریاب تا کچلاک 32 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے ساتھ ٹریک کے پشتوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کام کیا گیا۔ سریاب اور کچلاک ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا گیا جبکہ دونوں مقامات پر نئے ٹرن ٹیبلز کی تعمیر، تنصیب اور کمیشننگ مکمل کی گئی۔اس کے علاوہ شیخ ماندا اور بلیلی ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن، G.O.R ہالٹ اسٹیشن کی تعمیرِ نو، سولرائزیشن، برقی کام، نئے فرنیچر اور بینچز کی تنصیب مکمل کی گئی، جبکہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی منصوبے میں شامل ہے اور لورِ کراز ہالٹ اسٹیشن پر تعمیراتی و تکمیلی کام انجام دیا گیا ہے۔

انشاء اللہ جناح پیپلز ٹرین جلد اسی اپ گریڈ شدہ روٹ پر چلائی جائے گی، جس سے بلوچستان کے عوام کو بہتر، آسان اور جدید سفری سہولیات کے ساتھ مضبوط ریلوے رابطہ میسر آئے گا۔بلوچستان میں ریلوے کی بحالی وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مضبوط رابطوں اور جامع ترقی کے وژن کی عملی تعبیر ہے۔وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بہتر، آسان اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا پاکستان ریلوے کی ترجیح ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *