dailyreformer.pk
October 18, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کی پلوشہ شہزادی نے معذوری کے باوجود وکالت میں کامیابی حاصل کرلیخضدار میں 5.9 شدت کا زلزلہ، ایک شخص جاں بحقوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا قومی سلامتی پر اہم بیانپاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں عارضی طور پر معطلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز، 8 دہشت گرد ہلاکTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےکوئٹہ کی پلوشہ شہزادی نے معذوری کے باوجود وکالت میں کامیابی حاصل کرلیخضدار میں 5.9 شدت کا زلزلہ، ایک شخص جاں بحقوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا قومی سلامتی پر اہم بیانپاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں عارضی طور پر معطلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز، 8 دہشت گرد ہلاکTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبے

نصف صدی تک صحافت کی خدمت کرنے والے بزرگ صحافی سید خلیل الرحمان انتقال کر گئے

کوئٹہ: روزنامہ جنگ کوئٹہ کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی اور بلوچستان کی صحافت کے سینئر و بزرگ صحافی سید خلیل الرحمان علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے بلوچستان کی صحافتی برادری ایک بااصول، تجربہ کار اور مخلص صحافی سے محروم ہوگئی۔
سید خلیل الرحمان نے نصف صدی سے زائد عرصے تک اخباری صنعت اور صحافت کی خدمت کی۔ وہ طویل عرصے تک روزنامہ جنگ کوئٹہ سے وابستہ رہے اور ادارے میں مختلف اہم ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔ انہوں نے کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور کردار ادا کیا اور صحافی برادری کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے۔ ان کی طویل صحافتی خدمات اور پیشہ ورانہ کردار کو بلوچستان کی صحافتی تاریخ میں قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
مرحوم حاجی سید سمیع الرحمان، حاجی سید شفیق الرحمان، سید نجم الثاقب، سید بہادر شاہ، سید احمد علی اور سید رضوان الرحمان کے بھائی، منصور علی اور مبشر علی کے برادرِ نسبتی، سید طیب خلیل اور سید سلمان خلیل کے والد جبکہ سید کامران سمیع اور سید عبداللہ سمیع کے تایا تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین بدھ 9 ستمبر کو صبح 9 بجے ای ایم ای سیکٹر، ای بلاک لاہور میں ہوگی، جبکہ فاتحہ خوانی بدھ 9 ستمبر سے ان کی رہائش گاہ پٹیل روڈ کوئٹہ، یاسین ہسپتال کے قریب ملحقہ گلی میں ہوگی۔
سید خلیل الرحمان کا انتقال نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ بلوچستان کی پوری صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ ان کی صحافتی خدمات، اصول پسندی اور صحافیوں کی فلاح کے لیے کی جانے والی جدوجہد طویل عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *