dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

سالم اجناس پر مبنی غذا صحت کے لیے مفید قرار

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ سالم اجناس (ہول گرین) غذاؤں کا استعمال کمر کی چوڑائی اور دل کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً 48 گرام ہول گرین (جو دو بڑے سلائس براؤن بریڈ یا ایک پیالی دلیے کے برابر ہے) کو دل کی صحت سے متعلق متعدد فوائد سے منسلک پایا گیا۔

محققین نے ہول گرین غذاؤں اور قلبی صحت سے متعلق دستیاب تحقیق کا جائزہ لیا جس میں 87 کلینیکل ٹرائلز بھی شامل تھے۔ ہول گرین سے مراد ایسی غذائیں ہیں جن میں اناج کے تمام بنیادی حصے برقرار رہتے ہیں۔تحقیق میں براؤن یا ہول گرین بریڈ کے علاوہ اوٹس، ہول ویٹ پاستا اور براؤن رائس کو بھی ہول گرین غذاؤں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سفید چاول اور عام پاستا اس کے متبادل کم صحت بخش آپشنز سمجھے جاتے ہیں۔

نتائج کے مطابق روزانہ 48 گرام ہول گرین استعمال کرنے سے دل کی صحت میں بہتری کے آثار دیکھے گئے۔ تاہم، 60 سے 100 گرام روزانہ استعمال کرنے پر فوائد زیادہ نمایاں تھے، جو تقریباً چار بڑے سلائس ہول گرین بریڈ کے برابر بنتے ہیں۔اس مقدار کے ساتھ بلڈ پریشر، ایل ڈی ایل (خراب) کولیسٹرول اور خون میں موجود نقصان دہ چکنائیوں میں زیادہ کمی دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق خوراک میں ہول گرین غذاؤں کو شامل کرنا دل کی صحت بہتر رکھنے والی مجموعی غذائی عادات کا ایک حصہ ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *