dailyreformer.pk
November 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

فرانسیسی بحریہ نے روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا

فرانسیسی بحریہ نے بحر اوقیانوس میں ایک روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایکس پر لکھا کہ روسی جہاز جس کا نام ٹیگور ہے،  بین الاقوامی پابندیوں کیخلاف ورزی کررہا  تھا جس بنا پر یہ آپریشن کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن برطانیہ سمیت کئی شراکت داروں کی حمایت سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحری جہازوں کے لیے یہ ناقابل قبول ہے کہ وہ بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کریں اور اس جنگ کی مالی معاونت کریں جو روس نے یوکرین کے خلاف چھیڑی ہوئی ہے۔

بحر اوقیانوس کے میری ٹائم پریفیکچر نے ایک الگ بیان میں کہا کہ فرانسیسی بحریہ نے روس سے آنے والے آئل ٹینکر کو برٹنی سے 740 کلومیٹر مغرب میں روکا۔

واضح رہے کہ فرانس اور برطانیہ دونوں نے روس کے منظور شدہ “شیڈو فلیٹ” سے منسلک بحری جہازوں کو روکنے کا عزم کیا ہوا ہے جو ان کے پانیوں سے گزرتے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے برطانوی فوج کو “شیڈو فلیٹ” سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو روکنے کی اجازت دے دی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *