dailyreformer.pk
June 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیںکوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو سٹی کے ازٹیکا اسٹیڈیم کے قریب سیکڑوں مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین کی بڑی تعداد ان افراد کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں پر مشتمل تھی جو مبینہ طور پر میکسیکو حکام یا جرائم پیشہ گروہوں کے ہاتھوں لاپتا، اغوا یا قتل ہوئے ہیں۔

پولیس نے شائقین کی آمد سے قبل اسٹیڈیم کے گرد تقریباً ایک میل (1.6 کلومیٹر) کا سیکیورٹی حصار قائم کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج کی اجازت دی جائے گی، تاہم اسٹیڈیم تک رسائی صرف ٹکٹ رکھنے والے افراد کو حاصل ہوگی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا باقاعدہ آغاز ازٹیکا اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا جس کے بعد میزبان میکسیکو اپنا پہلا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔

مظاہرین نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ لاپتا افراد کے مسئلے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہیں۔

مظاہرہ کرنے والی ماریا ڈی جیسس سوریا آگویو جو گزشتہ ایک دہائی سے ریاست ویراکروز میں لاپتا ہونے والے اپنے بیٹے کی تلاش میں ہیں، نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ ایک کے بعد ایک گمشدگی ہو رہی ہے لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

مظاہرین نے مختلف نعرے لگائے جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کی براہِ راست جھڑپ کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی حکومت کو گزشتہ کئی ہفتوں سے مختلف احتجاجی مظاہروں کا سامنا ہے جن میں زیادہ تر اساتذہ بہتر تنخواہوں اور کام کے حالات کے مطالبات کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *