dailyreformer.pk
July 12, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائمفورسز کا “آپریشن شعبان” جاری، مزید 3 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 109 تک جا پہنچیٹرمپ کا کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز جہازوں کیلئے کھلی ہونے کا دعویٰانٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ: پاکستان نے تین تمغے جیت لیےفیفا ورلڈ کپ، ناروے کا خواب چکناچور، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیاعامر خان نے تیسری شادی کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کرلیادفتر میں کمزور کارکردگی ابتدائی ڈیمنشیا کی علامت قراراختر مینگل کا پشتون قیادت سے گلہ ، بلوچوں کے مشکل وقت میں ہماری نظریں پشتونوں پر تھیں مگر کوئی نہیں آیاآج ہم آپ کے دکھ اور غم میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلینصیر آباد میں مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحقبلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائمفورسز کا “آپریشن شعبان” جاری، مزید 3 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 109 تک جا پہنچیٹرمپ کا کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز جہازوں کیلئے کھلی ہونے کا دعویٰانٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ: پاکستان نے تین تمغے جیت لیےفیفا ورلڈ کپ، ناروے کا خواب چکناچور، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیاعامر خان نے تیسری شادی کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کرلیادفتر میں کمزور کارکردگی ابتدائی ڈیمنشیا کی علامت قراراختر مینگل کا پشتون قیادت سے گلہ ، بلوچوں کے مشکل وقت میں ہماری نظریں پشتونوں پر تھیں مگر کوئی نہیں آیاآج ہم آپ کے دکھ اور غم میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلینصیر آباد میں مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

سلمان خان کی درخواست پر عدالت نے فلم ‘کالا ہرن’ کیخلاف نوٹس جاری کردیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے دہلی ہائی کورٹ میں نئی فلم ’کالا ہرن: دی بیٹل فور جسٹس‘ کی ریلیز روکنے کی درخواست دائر کی ہے۔

اداکار کا مؤقف ہے کہ فلم کے میکرز نے ان کی شخصیت اور تشہیری حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

سلمان خان کی قانونی ٹیم کے مطابق فلم کے ابتدائی پوسٹر میں ایسے اشارے اور عناصر شامل ہیں جو اداکار کی عوامی شخصیت سے مشابہت رکھتے ہیں جس سے ناظرین کو غلط تاثر مل سکتا ہے۔

درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ پوسٹر میں دکھایا گیا کردار ایک ایسے بریسلٹ سے ملتا جلتا بریسلٹ پہنے ہوئے ہے جو سلمان خان کے مشہور ٹوئركوائز بریسلٹ جیسا ہے۔

مزید یہ کہ قانونی ٹیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فلم کے مناظر یا کردار سامعین کو بغیر اجازت اداکار سے جوڑ سکتے ہیں جبکہ درخواست میں کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس کے بارے میں مؤقف ہے کہ اس سے اداکار کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم سلمان خان کی زندگی پر مبنی نہیں ہے بلکہ اس میں بشنوئی برادری اور جنگلی حیات سے ان کے تعلق کو موضوع بنایا گیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے مقرر کر دی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *