dailyreformer.pk
July 8, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice : Executive Engineer Urban Palnning & Development District Makran Division at KechTender Notice: Assistant Director Local Gov District KachhiTENDER NOTICE: The Directorate General of Social Welfare and Special Education Balochistanبلوچستان میں مون سون کی پیش قدمی، 7 اور 8 جولائی کو شدید بارشوں کی پیشگوئیزیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 15 خوارج ہلاک، دو ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہیدحکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے متحرک ہے، وزیر خزانہدمشق میں فرانسیسی صدر میکرون کے دورے کے دوران دھماکے، 18 افراد زخمیفیفا ورلڈکپ: ریڈ کارڈ تنازع پر فیفا کے صدر سے کیا کہا تھا؟ ٹرمپ نے بتادیافیفا ورلڈکپ: رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب آنسوؤں میں بکھر گیادانش تیمور اور جویریہ سعود کا رونالڈو کو خراجِ تحسین، جذباتی پیغامات وائرلTender Notice : Executive Engineer Urban Palnning & Development District Makran Division at KechTender Notice: Assistant Director Local Gov District KachhiTENDER NOTICE: The Directorate General of Social Welfare and Special Education Balochistanبلوچستان میں مون سون کی پیش قدمی، 7 اور 8 جولائی کو شدید بارشوں کی پیشگوئیزیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 15 خوارج ہلاک، دو ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہیدحکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے متحرک ہے، وزیر خزانہدمشق میں فرانسیسی صدر میکرون کے دورے کے دوران دھماکے، 18 افراد زخمیفیفا ورلڈکپ: ریڈ کارڈ تنازع پر فیفا کے صدر سے کیا کہا تھا؟ ٹرمپ نے بتادیافیفا ورلڈکپ: رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب آنسوؤں میں بکھر گیادانش تیمور اور جویریہ سعود کا رونالڈو کو خراجِ تحسین، جذباتی پیغامات وائرل

میٹا نے متنازع اے آئی اسمارٹ چشمے کا نیا اور سستا ورژن متعارف کرا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول مگر کسی حد تک متنازع اے آئی اسمارٹ چشمہ کا ایک نیا اور نسبتاً سستا ورژن متعارف کرا دیا ہے۔

یہ نیا چشمہ اب بھی ایسیلور لُوکزوٹیکا کے اشتراک سے تیار کی گیا ہے، جو دنیا کے کئی مشہور چشموں کے برانڈز کی مالک کمپنی ہے۔ ماضی میں اسمارٹ گلاسز انہی برانڈز کے نام سے پیش کی جاتی رہی ہیں، جن میں رے بین اور اوکلے شامل ہیں۔

ان ماڈلز میں روایتی ڈیزائن کے اندر اسمارٹ ٹیکنالوجی نصب کی گئی تھی اور انہیں انہی برانڈز کے نام سے فروخت کیا جاتا تھا۔ تاہم، اس بار نئے گلاسز کو صرف میٹا کے اپنے نام سے مارکیٹ کیا گیا ہے۔

اس نئے اسمارٹ چشمے کی قیمت 299 ڈالر یا 299 پاؤنڈ رکھی گئی ہے، جو رے بین کے اشتراک سے بننے والے ماڈلز کے مقابلے میں تقریباً 80 ڈالر سستا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کم قیمت ہونے کے باوجود اس کے اندر تقریباً وہی تمام جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔

میٹا کے اسمارٹ گلاسز کا موجودہ دور 2021 میں شروع ہوا تھا، جب اس نے رے بین اسٹوریز متعارف کروائیں۔ ان چشموں میں کیمرہ اور اسپیکرز شامل کیے گئے تھے، جس سے عام سن گلاسز ایک اسمارٹ ڈیوائس میں تبدیل ہو گئے تھے۔

بعد ازاں 2023 میں ان چشموں کو ایک بڑی اپ گریڈ دی گئی، جس میں کیمرے، اسپیکرز اور دیگر فیچرز کو نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا، اور یوں میٹا کی اسمارٹ ویئرایبل ٹیکنالوجی مزید طاقتور ہوگئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *