dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈ

بھارتی اداکار پرکاش راج قانونی چنگل میں پھنس گئے، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پرکاش راج ایک قانونی معاملے میں مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بنگلورو کی ایک عدالت نے مبینہ طور پر ایک سے زائد ووٹر شناختی کارڈ رکھنے کے کیس میں ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب پرکاش راج متعدد مرتبہ جاری کیے گئے عدالتی سمن کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار کے خلاف یہ معاملہ 2019 میں سامنے آیا تھا، جب ایک وکیل دلیپ کمار نے بنگلورو کے ہلاسورو گیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ پرکاش راج بیک وقت کرناٹک، تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے قوانین کے تحت کوئی بھی شہری صرف ایک ہی مقام پر ووٹر رجسٹریشن رکھ سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ قانونی کارروائی پرکاش راج کی جانب سے کرناٹک کے قصبے دھرمستھلا سے متعلق معاملے پر پریس کانفرنس کے چند روز بعد سامنے آئی ہے، تاہم اداکار ماضی میں ان الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ وہ صرف تامل ناڈو سے ووٹ ڈالتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ پرکاش راج کے وکلا عدالت کے اس حکم کے خلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کریں گے یا وارنٹ منسوخی کے لیے فوری ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔

دوسری جانب فلمی مصروفیات کی بات کی جائے تو پرکاش راج حالیہ دنوں میں تامل فلم ’کالی داس 2‘ اور تیلگو فلموں ’سیتھا پینم‘، ’ایس سراسوتی‘ اور ’ڈیکویت: اے لو اسٹوری‘ میں نظر آ چکے ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں ہندی فلم ’دریشیم 3‘، تیلگو فلمیں ’وارانسی‘ اور ’اسپرٹ‘ جبکہ تامل فلم ’جنا نائگن‘ شامل ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *