dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

بلوچستان میں جدید طبی سہولیات: بیکڑ اسپتال میں 50 کامیاب سرجریز مکمل

بلوچستان میں جدید طبی سہولیات: بیکڑ اسپتال میں 50 کامیاب سرجریز مکمل

کوئٹہ: 

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے صحت کے شعبے میں اصلاحات اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں قائم میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال نے جدید طبی سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر اسپتال میں قائم کیے گئے جدید آپریشن تھیٹر میں اب تک 50 کامیاب سرجریز مکمل کی جا چکی ہیں۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق تمام 50 آپریشن بغیر کسی پیچیدگی کے کامیابی سے انجام دیے گئے، جبکہ سرجریز کی کامیابی کی شرح 100 فیصد رہی۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس پیش رفت کو صوبے کے صحت کے شعبے میں ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید آپریشن تھیٹر کے قیام کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں علاج کے لیے بڑے شہروں کا رُخ نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے کی بہتری کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے ۔ صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں جدید طبی آلات، تربیت یافتہ عملہ اور معیاری علاج کی فراہمی کے لیے اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال بیکڑ میں جدید آپریشن تھیٹر کی کامیاب کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومتی اقدامات کے ذریعے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے منصوبے صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دیے جائیں گے تاکہ بلوچستان کے عوام کو بہترین طبی خدمات میسر آ سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *