dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورنوٹس برائے طلبِ ٹینڈر: ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای (PHE) ڈویژن قلاتکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورنوٹس برائے طلبِ ٹینڈر: ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای (PHE) ڈویژن قلات

آن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتار

راولپنڈی: این سی سی آئی اے نے آن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 28 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں 24 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران متعدد کمپیوٹرز اور موبائل فونز قبضے میں لے لیے گئے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان پر ٹیلیگرام اور جعلی فیس بک پروفائلز کے ذریعے شہریوں کو دھوکا دینے کا الزام ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق مبینہ فراڈ نیٹ ورک شہریوں کو جعلی ای کامرس اور سرمایہ کاری اسکیموں کی جانب راغب کرتا تھا۔ فراڈ کے نتیجے میں متاثرین کو مالی نقصان پہنچنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر مبینہ طور پر چینی شہری ماسٹر مائنڈ چلا رہا تھا، جو کارروائی سے قبل ہی فرار ہوگیا۔ ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گرفتار افراد میں مبینہ طور پر پاکستانی ملازمین شامل ہیں۔ این سی سی آئی اے کے مطابق نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی میں مقدمہ نمبر 1916/2026 کے تحت کارروائی کی گئی۔ مقدمے میں PECA اور پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات شامل ہیں۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *