dailyreformer.pk
November 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایاتTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایات

چیف جسٹس پاکستان نے بلوچستان ہائیکورٹ میں نئے سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا

کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پیر کے روز بلوچستان ہائیکورٹ میں نئے تعمیر شدہ سہولت مرکز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل، سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز، سینئر وکلاء اور عدالتی افسران نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے سہولت مرکز کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بلوچستان آنا ان کے لیے ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سہولت مرکز کے قیام کا بنیادی مقصد سائلین اور وکلاء کو ایک ہی جگہ پر فوری، آسان اور مؤثر خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس مرکز کے ذریعے عدالتی امور میں سہولت پیدا ہوگی اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اس نوعیت کے سہولت مراکز بلوچستان کے ہر ضلع اور ہر تحصیل تک قائم کیے جائیں تاکہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی عدالتی سہولیات تک آسان رسائی حاصل ہوسکے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جسٹس فنڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک بھر کے ڈسٹرکٹس میں اس نوعیت کے سہولت مراکز کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔تقریب کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے 8 اگست کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں اور جدوجہد کو آگے بڑھانا ہی انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔نئے سہولت مرکز کے قیام سے سائلین اور وکلاء کو ایک ہی مقام پر فائلنگ، تصدیق شدہ نقول، معلومات اور دیگر ضروری عدالتی خدمات فراہم کی جائیں گی، جس سے نہ صرف وقت اور اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ عدالتی امور کی انجام دہی بھی مزید آسان اور مؤثر ہوگی۔عدلیہ کی جانب سے سہولت مرکز کے قیام کو عوام کو بروقت اور آسان انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *