dailyreformer.pk
November 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایاتTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایات

بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کے پُرزور احتجاج پر وزیر تعلیم مستعفی

بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کے پُرزور احتجاج پر وزیر تعلیم مستعفیبھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کے پُرزور احتجاج پر وزیر تعلیم مستعفی

بھارت میں کروچ جنتا پارٹی کےپرزور احتجاج کے بعد بھارت کے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پیپر لیک تنازع پر شدید احتجاج جاری تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے نئی دہلی سمیت مختلف بھارتی شہروں میں ہزاروں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے تھے اور وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین کا مؤقف تھا کہ امتحانی نظام میں بار بار سامنے آنے والی بے ضابطگیاں لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو متاثر کر رہی ہیں، جبکہ حکومت مؤثر احتساب میں ناکام رہی ہے۔ احتجاج کے دوران کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور بعض علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

دھرمیندر پردھان نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ وہ نوجوانوں کی امنگوں اور ملک کے وسیع تر مفاد کا احترام کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ ان کے مطابق وہ نہیں چاہتے کہ جاری صورتحال سے “ملک دشمن عناصر” فائدہ اٹھائیں یا طلبہ کا تعلیمی مستقبل مزید متاثر ہو۔ انہوں نے وزیر اعظم کا اعتماد اور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ استعفیٰ وزیر اعظم مودی کی حکومت کے لیے ایک اہم سیاسی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ طلبہ تحریک کے دباؤ کے نتیجے میں حکومت پہلی بارگھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *