dailyreformer.pk
November 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہنا ناگزیر ہے، کورکمانڈر بلوچستان۔

پنجگور:کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے پنجگور کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انشیٹو (BSDI) کے تحت قائم ہونے والے جناح آئی ٹی ہب، یونیورسٹی آف مکران میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام تعمیر کیے گئے سرسید احمد خان لاؤنج اور تزئین و آرائش کے بعد فعال ہونے والے علامہ اقبال آڈیٹوریم کا باقاعدہ افتتاح کیاجناح آئی ٹی ہب کے قیام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل تعلیم، پیشہ ورانہ مہارتوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرکے بااختیار بنانا ہے۔ جناح آئی ٹی ہب میں 50 جدید کمپیوٹرز پر مشتمل آئی ٹی ہال، ڈیجیٹل لائبریری، فری لانسرز ہب، تیز رفتار انٹرنیٹ، ای کامرس اور فری لانسنگ کی سہولیات کے ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ہیوی سولر سسٹم بیک اپ بھی فراہم کیا گیا ہے کورکمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف مکران میں سرسید احمد خان لاؤنج اور علامہ اقبال آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا۔ سرسید احمد خان لاؤنج میں طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ اور معیاری تفریحی و کیفے ٹیریا کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ساتھ ہی مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی میں 120 نشستوں پر مشتمل علامہ اقبال آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش کی گئی ہے، جبکہ جدید فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم بھی فراہم کیا گیا ہے کورکمانڈر بلوچستان نے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ڈیجیٹل اسکلز کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، سیکیورٹی فورسز کا مقصد علاقے میں پائیدار امن، عوامی خواہشات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے کورکمانڈر نے یونیورسٹی آف مکران اور ویمن اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر پنجگور کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *