dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

وفاقی آئینی عدالت نے نئی گج ڈیم تعمیر کیس کا بڑا فیصلہ جاری کردیا

وفاقی آئینی عدالت نے نئی گج ڈیم تعمیر کیس کا بڑا فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد: 

وفاقی آئینی عدالت نے نئی گج ڈیم تعمیر کیس کا بڑا فیصلہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کا 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک کسی بھی عدالت کو منصوبے میں مداخلت سے روک دیا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی جانب سے تحریر کیے گئے فیصلے میں قرار دیا گیا کہ اس ہدایت کا مقصد مزید قانونی چارہ جوئی کو ایک اہم عوامی بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ بننے سے روکنا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے اور احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ نے قانون کو مدنظر رکھے بغیر غلط ہدایات جاری کیں۔ فیصلے کے مطابق ہائی کورٹ نے اپنے احکامات میں تنازعات کے حل کے طریقہ کار، واپڈا قوانین اور نیب قوانین کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ ڈیم کی تعمیر کے معاہدے میں تنازعات کے حل کا جو طریقہ کار طے کیا گیا ہے، اسی کے مطابق معاملات نمٹائے جائیں گے۔ عدالت نے مزید کہا کہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو دوبارہ نہیں لکھا جا سکتا ۔ آئینی حدود سے تجاوز کے نتیجے میں انصاف کی کھلی خرابی پیدا ہوتی ہے۔

فیصلے میں عدالت نے توقع ظاہر کی کہ تمام فریقین اصل معاہدے کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کنٹریکٹر کی شکایت موصول ہونے کے بعد واپڈا 15 روز کے اندر فیصلہ کرے، اگر کنٹریکٹر معاہدے کی خلاف ورزی کرے تو واپڈا قانون کے مطابق منصوبے کے کاموں کو دوبارہ ٹینڈر کرنے کے لیے آزاد ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *