dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

آبنائے ہرمز کے قریب نئی کشیدگی، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے

آبنائے ہرمز کے قریب نئی کشیدگی، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے

تہران: ایران کے جنوبی ساحلی شہر بندر عباس اور جزیرہ قشم کے اطراف ایک بار پھر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق اتوار کو جنوبی ساحلی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی رہائشی علاقے یا تجارتی انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی شہری ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند راتوں کے دوران ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں پر امریکی افواج کی جانب سے حملے کیے گئے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں میں متعدد ماہی گیر اور وطن کے دفاع پر مامور اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی حکام نے ان حملوں کو ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دے رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے ان تازہ دھماکوں یا ایرانی الزامات پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سیاسی اور دفاعی مبصرین کے مطابق بندر عباس اور جزیرہ قشم آبنائے ہرمز کے قریب واقع انتہائی اہم علاقے ہیں، جہاں کسی بھی قسم کی فوجی سرگرمی یا کشیدگی عالمی سمندری تجارت، تیل کی ترسیل اور خطے کی سلامتی پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *