نیویارک: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں منعقدہ ’’یوتھ اینڈ اے آئی سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نے ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ پہلی مرتبہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے شعبے میں بی ایس پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، جو صوبے کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کو مکمل طور پر پیپر لیس ادارے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس سے تعلیمی و انتظامی امور میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن مستقبل کی معیشت، تعلیم اور روزگار کے بنیادی ستون بن چکے ہیں، اور بلوچستان کے نوجوانوں کو ان جدید مواقع سے جوڑنے کے لیے صوبائی سطح پر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔گورنر بلوچستان کے مطابق یہ اقدامات صوبے میں جدید تعلیم، ڈیجیٹل گورننس اور نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے نئے دور کا آغاز ہیں۔
بلوچستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعلیم کی جانب اہم پیش رفت۔

Leave a Reply