dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

گل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹ

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں تفتیشی حکام نے گل پلازہ آتشزدگی کے مقدمے کا چالان جمع کرادیا جس میں تنویر پاستا کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو سانحہ گلازہ کیس کی سماعت ہوئی۔ تنویر پاستا اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک نے چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان میں گل پلازہ ایشوسی ایشن کو مرکزی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ چالان میں سرکاری اداروں کو کلین چٹ دیدی گئی۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کیخلاف کوئی غفلت نہیں پائی گئی۔ تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج، USB، NVR اور DVR سمیت مختلف شواہد حاصل کیئے گئے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق اشیاء میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ فرانزک رپورٹ میں کسی قابلِ اشتعال مائع کے آثار بھی نہیں ملے۔

فرانزک رپورٹ میں بعض اشیاء میں جلنے کے بعد باقی رہ جانے والے ذرات کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی۔ چالان کے مطابق گل پلازہ آتشزدگی میں فائر سیفٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ پولیس چالان میں گل پلازہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور فائر سیفٹی انتظامات کا بھی ذکر کیا گیا۔چالان میں دکانوں اور عمارت میں موجود حفاظتی انتظامات سے متعلق بیانات بھی شامل کیے گئے۔ پولیس نے مزید  قانونی کارروائی اور عدالتی حکم کے لیے چالان عدالت میں جمع کرایا۔ مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 322، 337-H(ii)، 436، 427 اور 285 شامل ہیں۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ تنویرپاستا، رمضان، نعمت اللہ، عمار اسماعیل کو ضمانت پر ہیں۔ 11 سالہ حذیفہ کا نام ملزم کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔چالان کے ساتھ 85 گواہوں کی فہرست بھی پیش کی گئی ہے۔ ملزم امین کو چالان میں مفرور ظاہر کیا گیا ہے۔ چالان میں سانحہ گل پلازہ میں 72 افراد کے جاں بحق ہونے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ 11 سالہ حذیفہ کا مقدمہ الگ کردیا گیا۔ حذیفہ  کا جیو نائل کیس میں چالان پیش کردیا گیا۔ عدالت نے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *