dailyreformer.pk
November 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

مصنوعی مٹھاس کا دل کے امراض میں اضافے سے تعلق کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں مصنوعی مٹھاس کے طور پر استعمال ہونے والے زائلیٹول کی خون میں زیادہ مقدار اور دل کے بڑے امراض کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔زائلیٹول ایک شوگر الکوحل ہے جو قدرتی طور پر انسانی جسم میں گلوکوز کے میٹابولزم کے نتیجے میں معمولی مقدار میں بنتا ہے اور بعض قدرتی غذاؤں میں بھی بہت کم مقدار میں پایا جاتا ہے۔تاہم، کھانے پینے کی اشیا، مشروبات اور منہ کی صفائی کی مصنوعات کو میٹھا کرنے کے لیے اسے بعض اوقات قدرتی مقدار کے مقابلے میں ایک ہزار گنا سے بھی زیادہ مقدار میں شامل کیا جاتا ہے۔

محققین نے کینیڈین لونگی ٹیوڈینل اسٹڈی آن ایجنگ (سی ایل ایس اے) اور یورپین پروسپیکٹو انویسٹی گیشن ان کینسر (EPIC-Norfolk) کے دو مطالعات میں شامل17 ہزار 710 افراد کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔

تحقیق کے مطابق جن افراد کے خون میں زائلیٹول کی سطح سب سے زیادہ تھی، ان میں بڑے قلبی واقعات کا خطرہ کم ترین سطح والے افراد کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ پایا گیا۔ ان قلبی واقعات میں دل کا دورہ، فالج اور موت شامل تھے۔سی ایل ایس اے گروپ میں تقریباً چھ سالہ فالو اَپ کے دوران، عمر، جنس، سگریٹ نوشی، خون میں چکنائی کی سطح، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے معروف خطرات کو مدِنظر رکھنے کے بعد بھی، خون میں زائلیٹول کی بلند ترین سطح رکھنے والے افراد میں بڑے قلبی واقعات کا خطرہ کم ترین سطح والے افراد کے مقابلے میں 57 فی صد زیادہ تھا۔محققین کا کہنا تھا کہ زائلیٹول کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر اس کے طویل مدتی قلبی اثرات کو مزید سمجھنے کے لیے اضافی تحقیق کی ضرورت ہے۔ البتہ، موجودہ نتائج زائلیٹول کی زیادہ مقدار کے استعمال اور قلبی صحت کے درمیان ممکنہ تعلق کی جانب اہم اشارہ فراہم کرتے ہیں۔یہ تحقیق یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانگریس 2026 میں پیش کی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *