کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بہتر مستقبل کے لیے تشدد کے بجائے قلم، تباہی کے بجائے ترقی اور نفرت کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم بندوق کے زور پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ پاکستان کے آئین اور ریاستی نظام کو تسلیم کرنے والوں سے ضرور مذاکرات کیے جائیں گے۔ضیاء لانگو نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں، ہماری اصل طاقت اتحاد، تعلیم، شعور اور جمہوری جدوجہد ہے۔ نوجوان قلم اور تعلیم کو اپنی طاقت بنائیں اور پارلیمانی و جمہوری عمل کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ معصوم جانوں کو نقصان پہنچانے اور عوام کو تقسیم کرنے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے، جبکہ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔
تشدد نہیں، قلم اور امن کا راستہ اپنانا ہوگا: ضیاء لانگو

Leave a Reply