dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی

لاہور: عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں سے ریلیف دینے کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات مسلسل تاخیر کا شکار ہیں، دو دور بے نتیجہ رہنے کے بعد حکومت نے تیسرے دور کے لیے بھی مزید ایک روز کی مہلت مانگ لی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیر کو ہونے والے مذاکرات منگل تک مؤخر کر دیے گئے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی نے حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔ لیاقت بلوچ کے مطابق احسن اقبال نے بتایا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات منگل کو ہوں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت نے جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی جبکہ پیٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز کے معاملات پر دو الگ کمیٹیاں قائم کر رکھی ہیں۔ ان کے مطابق پیٹرولیم لیوی پر حکومت سے مذاکرات منگل کو جبکہ آئی پی پیز کے معاملے پر بات چیت بدھ کو ہوگی۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر اسلام آباد میں مذاکرات کے پہلے ہی دو دور ہوچکے ہیں، تاہم دونوں ادوار کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہوئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *