dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورنوٹس برائے طلبِ ٹینڈر: ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای (PHE) ڈویژن قلاتکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورنوٹس برائے طلبِ ٹینڈر: ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای (PHE) ڈویژن قلات

آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل

آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ 2027 گزشتہ دو ایڈیشنز کے مقابلے میں زیادہ ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔

ون ڈے ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کو میزبانی کی بنیاد پر براہ راست رسائی مل چکی ہے۔

30 ستمبر کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ آٹھ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کے علاوہ براہ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف بیلفاسٹ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کرکے ٹاپ آٹھ میں اپنی پوزیشن تقریباً یقینی بنالی ہے۔

اس طرح دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش اور افغانستان براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہوں گے جبکہ میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے پہلے ہی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب 10ویں نمبر پر موجود دو بار کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم کے پاس کٹ آف تاریخ سے قبل بھارت کے خلاف دو ون ڈے میچز باقی ہیں تاہم دونوں میچز جیتنے کی صورت میں بھی وہ ٹاپ آٹھ میں واپس نہیں آسکے گی۔

ویسٹ انڈیز کو فروری 2027 میں شیڈول کوالیفائر کھیل کر ورلڈکپ میں جگہ بنانا ہوگی۔

ایسوسی ایٹ ٹیموں کے لیے کوالیفکیشن کا مرحلہ مختلف مقابلوں پر مشتمل ہوگا۔ چیلنج لیگ میں 12 ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم ہوں گی، جہاں سے ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں کوالیفائر پلے آف میں پہنچیں گی۔

دوسری جانب کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کی آٹھ ٹیموں میں سے سرفہرست چار ٹیمیں براہ راست ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ بنائیں گی۔

22 فروری سے 23 مارچ 2027 تک شیڈول دس ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کوالیفائر سے آخری چار ٹیمیں منتخب ہوں گی جو عالمی کپ میں شرکت کریں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *