dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈ

بلوچستان میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، عوام کا جوش و خروش دیدنی

بلوچستان میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، عوام کا جوش و خروش دیدنی

کوئٹہ: 

بلوچستان میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، جہاں کھیلوں کے میدان آباد اور عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

ماہِ اگست کے آغاز کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشنِ آزادی کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ کھیلوں کے میدان آباد ہو گئے ہیں، جہاں سبز ہلالی پرچم تلے بلوچستان کے عوام کا جذبۂ حب الوطنی نمایاں ہے۔

اس سلسلے میں کھیلوں اور آزادی کی تقریبات میں عوام کا بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے آزادی ایتھلیٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت  کی ہے۔ موسیٰ اسٹیڈیم کوئٹہ میں7اگست سے جاری آزادی ایتھلیٹس مقابلوں کا فائنل9 اگست کو کھیلا گیا، جس میں کوئٹہ کی عابدہ بتول نے کھیلوں کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ کر بلوچستان کی خواتین کے لیے مثال قائم کردی ہے۔

عابدہ بتول نے باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے پہلے انٹرنیشنل مقابلے میں سری لنکن حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

باکسر عابدہ بتول کے مطابق  ایک مقصد پر توجہ مرکوز رکھنے سے کامیابی کے جذبے میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  خواتین کو اپنے لیے ہی نہیں بلکہ ملک اور بلوچستان کے لیے بھی آگے آنا ہوگا۔

جشنِ آزادی کی سرگرمیاں بلوچستان کے نوجوانوں میں قومی جذبہ اجاگر کرتے ہوئے انہیں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں سے جوڑ رہی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *