dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

بھارت؛ انتہا پسند بی جے پی کے زیراقتدارریاست مہاراشٹرامیں اقلیتوں کا جینا محال

بھارت؛ انتہا پسند بی جے پی کے زیراقتدارریاست مہاراشٹرامیں اقلیتوں کا جینا محال

بھارت میں ہندو انتہا پسند بی جے پی کے زیراقتدارریاست مہاراشٹرامیں اقلیتوں کا جینا محال ہوگیا۔ ہندوانتہا پسند تنظیم آرایس ایس کے دور میں بھارت اقلیتوں کے لیے غیرمحفوظ ملک بن چکا ہے۔

بھارت میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلمان اورمسیحی برادری پر تشدد،عبادت گاہوں اوراملاک پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارتی جریدے ہندوستان گزٹ کے مطابق مہارشٹرا کے ضلع  سانگلی کے گاوں آرلا کے مسلمانوں کوہندوانتہاپسندوں کے حملوں کے بعدمعاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

ہندوستان گزٹ کے مطابق 9 جون کو منعقدہ ایک تقریب میں معاشی بائیکاٹ  کے بعد گاؤں والوں نے مسلمانوں سے  لین دین بند یا محدود کردیا۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق وزیرمالیات چندرشیکھرباونکولے نے اعلان کیا ہے کہ عیسائی مشنری تنظیموں کی ملکیتی تمام زمینوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ایک ہفتہ قبل مسیحی وفد نے ہندوانتہا پسندوں کی دھمکیوں پرممبئی پولیس سے تحفظ کی درخواست کی تھی۔

انسانی حقوق کے کارکن ہرش مندر کے مطابق بی جے پی اورآرایس ایس ایسے بھارت کے حامی ہیں جہاں مسلمان اورعیسائی دوسرے درجے کے شہری بن کررہیں۔

بھارت میں مسلمانوں،مسیحیوں اورپسماندہ طبقات کے خلاف ہندوانتہا پسندوں کے مظالم نے نام نہاد سیکولرریاست کی قلعی کھول دی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *