نصیر آباد کے علاقہ میں مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق ہوگئی، پولیس نے والد جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جاں بحق گھریلو ملازمہ بارہ سالہ کنیز فاطمہ فیصل آباد کی رہائشی تھی، کنیز فاطمہ ایک ماہ سے صوفی اعجاز کے گھر ملازمت کر رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق بچی کے والد جاوید نے بتایا کہ مالک کی بہو نے انہیں فوری لاہور پہنچے کا کہا، بیوی اور بھائی زوار حسین کے ہمراہ لاہور پہنچے تو بتایا کہ بیٹی کنیز فاطمہ گلاب دیوی میں زیر علاج ہے۔
والد کے مطابق جب وہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ گلاب دیوی اسپتال پہنچے تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ کنیز فاطمہ مردہ حالت میں ملی، کوٹھی مالکان نے 12 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کر کے قتل کیا ہے۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے لئے لاش مردہ خانہ منتقل کردی، پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

Leave a Reply