dailyreformer.pk
November 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کی جلد ری فنانسنگ کیلیے باضابطہ درخواست کر دی

پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کی جلد ری فنانسنگ کیلیے باضابطہ درخواست کر دی

اسلام آباد: 

پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ جلد مکمل کرنے کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ جولائی میں 2.2 ارب ڈالر ادائیگیاں کیں جس میں 1.3 ارب ڈالر چینی کمرشل قرض بھی واپس کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے  کہ پاکستانی حکام کی چینی حکام سے ری فنانسنگ پراسس جلد مکمل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے اور قواعد و ضوابط اور شرائط جلد فائنل ہونے پر رقم رواں ماہ کے دوران ہی پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو امید ہے کہ رقم جلد موصول ہونے سے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔  ذرائع کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ماہ جولائی میں 2.2 ارب ڈالر ادائیگیاں کی ہیں جس میں 1.3 ارب ڈالر چینی کمرشل قرض بھی واپس کیا گیا تھا۔ پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کردیا جس کی چند ہفتوں میں دوبارہ فنانسنگ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بھی بتایاتھا کہ جولائی میں 2.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کیے، بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا حجم 26.5 ارب ڈالر سے کم ہو کر 21.5ارب ڈالر رہ گیا۔ 3.5 ارب ڈالر صرف سود ادا کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ رواں سال قرض ادائیگی کا دباو کم کرنے اور زرمبادلہ بڑھانے کی حکمت عملی جاری ہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب و چین کے 12 ارب ڈالر کا رول اوور درکار ہوگا۔ پاکستان نے چین کو 1.4 ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کر دیا ہے تاہم چینی بینکوں کی جانب سے اس قرض کی ابھی تک دوبارہ فنانسنگ نہیں کی گئی البتہ یہ رقم چند ہفتوں کی تاخیر سے اسلام آباد کو دوبارہ فراہم کر دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب حکومت نے چین سے ری فنانسنگ جلد مکمل کرنے کی درخواست کردی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *