dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

بھارتی والی بال ٹیم کو پاکستان آمد کے لیے این او سی جاری

بھارتی والی بال ٹیم کو پاکستان آمد کے لیے این او سی جاری

وفاقی حکومت نے اسپورٹس ڈپلومیسی کے  تحت اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی والی بال ٹیم کو پاکستان آمد کے لیے این او سی جاری کردیا جس کے بعد بھارت کی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بھارتی ٹیم کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے اور بھارت کو بھی باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان آکر ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ 22 سے 29 جولائی تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چیمپئن شپ پاکستان میں ہونے والے بڑے بین الاقوامی والی بال مقابلوں میں سے ایک ہوگی جو ملک میں والی بال کے فروغ اور قومی ٹیم کو عالمی معیار کی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

چوہدری محمد یعقوب کے مطابق ایونٹ میں پاکستان، بھارت، قازقستان، افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال، ترکمانستان، کرغزستان، مالدیپ اور سری لنکا سمیت دس ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *