dailyreformer.pk
July 9, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان حملوں میں ہمسائیہ ملک کا ہاتھ ہے، دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، وزیراعظموزیراعظم سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاقپہلے ہی پتہ تھا معاہدہ نہیں ہوگا، ایران جنگ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، اسرائیلفٹبال ورلڈ کپ؛ مصر کے الزامات پر چیف ریفری آفیسر کا اہم بیان سامنے آگیا’’شاہ رُخ خان بڑے اسٹار ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں‘‘آسٹریلیا میں سمندری حیات کی ہلاکتوں کا معمہ حلکانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئیوی پی این ایپس استعمال کرنے والوں کے لیے بُری خبر!بلوچستان میں حملے بھارت کرارہا ہے، 4 روز میں 42 اہلکار و شہری شہید 54 دہشت گرد مارے گئے، پاک فوجژوب؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحقبلوچستان حملوں میں ہمسائیہ ملک کا ہاتھ ہے، دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، وزیراعظموزیراعظم سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاقپہلے ہی پتہ تھا معاہدہ نہیں ہوگا، ایران جنگ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، اسرائیلفٹبال ورلڈ کپ؛ مصر کے الزامات پر چیف ریفری آفیسر کا اہم بیان سامنے آگیا’’شاہ رُخ خان بڑے اسٹار ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں‘‘آسٹریلیا میں سمندری حیات کی ہلاکتوں کا معمہ حلکانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئیوی پی این ایپس استعمال کرنے والوں کے لیے بُری خبر!بلوچستان میں حملے بھارت کرارہا ہے، 4 روز میں 42 اہلکار و شہری شہید 54 دہشت گرد مارے گئے، پاک فوجژوب؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

بلوچستان حملوں میں ہمسائیہ ملک کا ہاتھ ہے، دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، وزیراعظم

بلوچستان حملوں میں ہمسائیہ ملک کا ہاتھ ہے، دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، وزیراعظم

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں مشرقی ہمسائے ملک کا ہاتھ ہے جو دہشت گردوں کو پیسہ اور اسلحہ فراہم کررہا ہے، دہشت گرد افغانستان سرزمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ چار دن میں سنگین واقعات پیش آئے، ان کارروائیوں شہری اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 42 افراد شہید ہوئے جب کہ 54 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، بلوچستان میں حملوں میں مشرقی ہمسائے ملک کا ہاتھ ہے جو بھرپور طریقے سے پیسہ اور وسائل خرچ کررہا ہے اور دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کررہا ہے، دہشت گرد افغانستان سرزمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں اور بھی کچھ خارجی ہاتھ ہیں جن کے بارے میں یہاں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے ، ہم مل کر دن رات اس فتنے کا خاتمہ کریں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے، تمام وسائل استعمال کریں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیان دشمن کو ہضم نہیں ہورہیں، پاکستان جلد ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بن جائے گا، شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، کوئٹہ آمد پر گورنر، وزیراعلیٰ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *