dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

روس نے یوکرین کے دوسرے بڑے پل کو بھی تباہ کردیا

روس نے یوکرین کے دوسرے بڑے پل کو بھی تباہ کردیا

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک اور اہم پل کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کی صبح ہونے والے حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ پل کی سڑک اور ٹرالی بس کی بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا۔

حملے میں دریائے ڈنیپرو پر واقع پیونچنی (ناردرن) پل متاثر ہوا۔ پل پر ٹریفک روک دی گئی اور شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

یہ اس ہفتے کیف کے اہم پلوں پر روسی حملوں کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے ایک روز قبل پیودینی (سدرن) پل کو بھی متعدد روسی ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

جس کے باعث شہر کے دونوں حصوں کے درمیان آمدورفت شدید متاثر ہوئی۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان ڈرون حملوں میں ایسے پلوں کو نشانہ بنایا گیا جو یوکرینی فوجیوں اور فوجی سازوسامان کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

روسی حکام نے غیرملکی شہریوں اور سفارت کاروں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے دارالحکومت کیف چھوڑ دیں۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پلوں، اسپتالوں، اسکولوں اور دیگر شہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر شہریوں کو اپنے علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔

روس کا مؤقف ہے کہ اس کی کارروائیاں یوکرین کے روسی توانائی تنصیبات پر حملوں کا جواب ہیں۔

کیف کے میئر نے شہر کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی حملے اہم انفرااسٹرکچر، رہائشی علاقوں اور لاجسٹک مراکز کو متاثر کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ڈرون حملوں سے پلوں کا فوری طور پر منہدم ہونا مشکل ہے تاہم مسلسل حملے ان کے ڈھانچے کو کمزور کرکے انہیں طویل عرصے کے لیے ناقابلِ استعمال بنا سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *