dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

فیفاورلڈ کپ: اسپین کی فتح کی آفیشل تصویر سے ٹرمپ غائب، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ تصویر کو ایڈٹ یا کراپ کر کے ٹرمپ کو نکال دیا گیا ہے۔ وائرل تصویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا یہ فلٹر روزمرہ زندگی کے لیے بھی دستیاب ہے؟ ایک دوست کے لیے پوچھ رہا ہوں۔ دیگر صارفین نے بھی ٹرافی تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی لمحے کی اصل توجہ صرف ورلڈ کپ جیتنے والی اسپینش ٹیم پر ہونی چاہیے تھی۔ اسپینش ٹیم کی فتح کی آفیشل تصویر اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر مختلف تبصرے جاری ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے والی اسپینش ٹیم کی سرکاری فتح کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم اس بار توجہ ٹرافی سے زیادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر موجودگی نے حاصل کر لی۔

اسپین نے 19 جولائی کو کھیلے گئے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

فائنل کے بعد ہونے والی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا صدر جیانی انفانٹینو کے ہمراہ اسپینش کھلاڑیوں کو تمغے پہنائے اور کپتان روڈری کو ورلڈ کپ ٹرافی پیش کی۔

تقریب کے دوران جب اسپین کی ٹیم یادگاری تصویر کے لیے جمع ہوئی تو ٹرمپ بھی ابتدا میں کھلاڑیوں کے ساتھ پوڈیم پر موجود رہے، تاہم ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ فیفا صدر جیانی انفانٹینو نے انہیں ایک طرف ہونے کا اشارہ کیا تاکہ ٹیم اپنی تاریخی کامیابی کی اجتماعی تصویر بنوا سکے۔

بعد ازاں اسپینش فٹبال فیڈریشن نے سوشل میڈیا پر “Dreams come true” (خواب حقیقت بن جاتے ہیں) کے کیپشن کے ساتھ ورلڈ کپ فاتح ٹیم کی آفیشل تصویر شیئر کی لیکن مداحوں نے فوراً نشاندہی کی کہ اس تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ کہیں نظر نہیں آ رہے۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ تصویر کو ایڈٹ یا کراپ کر کے ٹرمپ کو نکال دیا گیا ہے۔

وائرل تصویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا یہ فلٹر روزمرہ زندگی کے لیے بھی دستیاب ہے؟ ایک دوست کے لیے پوچھ رہا ہوں۔

دیگر صارفین نے بھی ٹرافی تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی لمحے کی اصل توجہ صرف ورلڈ کپ جیتنے والی اسپینش ٹیم پر ہونی چاہیے تھی۔

اسپینش ٹیم کی فتح کی آفیشل تصویر اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر مختلف تبصرے جاری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *