dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

صحت سے متعلق افواہوں کے بعد سلمان خان نے نئی تصاویر کے ساتھ مداحوں کا حال پوچھ لیا

صحت سے متعلق افواہوں کے بعد سلمان خان نے نئی تصاویر کے ساتھ مداحوں کا حال پوچھ لیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور قیاس آرائیوں پر بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے منفرد انداز میں مداحوں کو جواب دیا ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سیاہ رنگ کے کیژول لباس اور کاؤ بوائے ہیٹ میں پُراعتماد اور پُرسکون انداز میں نظر آئے۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے مختصر مگر دلچسپ کیپشن تحریر کیا، ’آپ لوگوں کی طبیعت کیسی ہے؟‘، جسے مداحوں نے ان کی صحت سے متعلق خبروں پر مزاحیہ ردعمل قرار دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سلمان خان ایک افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے تھے، جہاں سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ان کی بدلی ہوئی جسمانی حالت نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کی کمزور دکھائی دینے والی شخصیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ سلمان خان پہلے کے مقابلے میں کمزور نظر آ رہے ہیں، جبکہ کچھ نے لکھا کہ وہ بیمار محسوس ہو رہے ہیں۔ چند صارفین نے عمر کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پسندیدہ اداکار میں واضح تبدیلی نظر آ رہی ہے، جبکہ کچھ افراد نے ان کی صحت سے متعلق سوالات بھی اٹھائے۔

سلمان خان نے ان تمام قیاس آرائیوں پر براہِ راست کوئی وضاحت دینے کے بجائے اپنی نئی تصاویر اور مختصر پیغام کے ذریعے مداحوں کو یہ تاثر دیا کہ وہ خیریت سے ہیں اور افواہوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *