سپریم کورٹ نے مالک اور کرایہ دار کے تنازع پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ مالک کو اپنی جائیداد کے استعمال کا مکمل اختیار حاصل ہے، مالک جائیداد کے استعمال کیلیے کرایہ دار کی مرضی یا خواہش کے تابع نہیں، طے شدہ اصول ہے کہ مالک اپنی ضرورت کا واحد منصف ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ موجودہ کیس میں مالک کا جائیداد استعمال کیلیے بیان حلفی دینا اس کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔سپریم کورٹ نے کرایہ دار کو چھ ماہ میں رہائشی فلیٹ خالی کرنے کا حکم دے دیا، کیس میں کرایہ دار نے عمارت میں ایک سے زائد فلیٹس خالی ہونے کا موقف اپنایا تھا۔ہائیکورٹ نے مالک کے دیگر فلیٹس خالی ہونے پر کرایہ دار کے حق میں فیصلہ دیا تھا، سپریم کورٹ نے کراچی صدر کی ایک عمارت کے مقدمہ میں فیصلہ دیا، 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے تحریر کیا۔مالک کو اپنی جائیداد کے استعمال کا مکمل اختیار حاصل ہے، سپریم کورٹ کا کرایہ دار کے خلاف فیصلہ

Leave a Reply