dailyreformer.pk
November 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایاتTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایات

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق درخواست پر حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے قانون سازی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیراوائز کمنٹس طلب کرلیے۔

عدالت نے وزارت تعلیم، وزارت اطلاعات، پی ٹی اے اور پیمرا کو بھی جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے، عدالت نے لاء آفیسر کو حکم پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری وقاص ناصر کی درخواست پر سماعت کا دوصفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا۔ درخواستگزار کی جانب سے وکلاء جلال حیدر اور محمد یحییٰ فرید خواجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل کے مطابق پاکستان میں بچوں کی آن لائن حفاظت کیلئے جامع اور مربوط قانونی فریم ورک موجود نہیں، سوشل میڈیا کے غیر محفوظ استعمال سے بچوں کو سائبر بُلنگ، آن لائن استحصال اور نقصان دہ مواد کے خطرات لاحق ہیں، وکیل کے مطابق وفاق اور متعلقہ قانونی و ریگولیٹری ادارے بچوں کے تحفظ اور فلاح کیلئے اقدامات کے پابند ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 29 ستمبر کو مقرر کردی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *