dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈ

بجلی کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کا انکشاف، صارفین پر ہزاروں یونٹس کا بوجھ ڈالا دیا گیا

بجلی کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کا انکشاف، صارفین پر ہزاروں یونٹس کا بوجھ ڈالا دیا گیا

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بجلی کمپنیوں نے صارفین سے اوور بلنگ کے تحت ہزاروں یونٹس کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے جبکہ شکایت موصول نہ ہونے پر صارفین کو ان کی رقم بھی واپس نہیں کی جاتی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیر صدارت ہوا جہاں آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ جو صارفین اووبلنگ ریفنڈ کلیم کے لیے اپلائی نہیں کرتے ان کو پیسے واپس نہیں ملتے، جن کی اور بلنگ کی شکایت نہیں آتی ان کو کچھ نہیں ملتا۔

کمیٹی کے رکن سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ لوگوں نے اپنے زیور بیچ کر بل ادا کیے ہیں، یہ کون سا طریقہ ہے،90  کروڑ 46 لاکھ یونٹس پر 2 لاکھ 78 ہزار صارفین کو ریفنڈ دیے گئے، ایک صارف 3200 یونٹ کیسے استعمال کر سکتا ہے، جن کو ریفنڈ دیا گیا کیا ان میں انڈسٹریل صارفین بھی شامل تھے۔

لیسکو کے سی ای او نے کہا کہ کچھ ٹیوب ویل اور انڈسٹریل صارفین بھی شامل تھے، بجلی چوروں نے چوری کے لیے بڑے اسمارٹ طریقے اپنائے ہوئے ہیں، چند صارفین اپنے بیڈز میں ڈیوائسز لگا کر میٹرز کنٹرول کر رہے ہیں۔

حسین طارق نے کہا کہ نیوز میں آیا ہے کہ ایک دن میں صارفین پر 41 ہزار یونٹس ڈال دیے تھے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آپ نے لوگوں کو چور ڈکلیئر کر دیا ہے، آڈٹ رپورٹ آپ کے ادارے کی پرفارمنس پر ہے، رپورٹ بجلی اداروں کی نااہلی اور غفلت سے متعلق ہے۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ مطلب کوئی شکایت نہ کرے تو اس پر جتنے مرضی یونٹس ڈال دیں، ایسے تو یہ کئی لوگوں پر 10،10 یونٹس زائد ڈال دیتے ہوں گے، ملک میں اصل میں کتنی اووربلنگ ہو رہی ہے اور اندازہ لگانا بھی مشکل ہے، اووربلنگ ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہو رہی ہے۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر نے کہا کہ آپ نے بجلی صارفین کو ہی مشکل میں ڈال دیا ہے، صارف نے جو یونٹ استعمال ہی نہیں کیے ان کا بوجھ بھی ڈال دیا گیا۔

سیکریٹری توانائی نے کہا کہ کمپنیوں نے آڈٹ کے لیے ریکارڈ تاخیر سے جمع کروایا ہے، اس پیرے کو تب تک سیٹل نہ کریں، جب تک اسمارٹ میٹر نہیں لگتے تک تب معاملات کو ایسے ہی دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال 16 ملین اسمارٹ میٹر لگائیں گے اور یونٹس کے ضیاع سے بچیں گے، ہم نے اس سلسلے میں سعودی عرب اور ترکیہ سے ملاقاتیں کی ہیں، شاید اسمارٹ میٹر کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر بھی جانا پڑے۔

سیکریٹری توانائی کا کہنا تھا کہ اب اگر کسی کا میٹر خراب ہوگا تو پرانا نہیں بلکہ اسمارٹ میٹر لگے گا۔

کمیٹی نے معاملہ ڈی اے سی میں حل کرکے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *