dailyreformer.pk
October 18, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے دہانے تک پہنچ گئے

موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے

صنعا: یمن میں جنگ نے نیا اور خطرناک رخ اختیار کرلیا، سعودی عرب نے ساحلی شہر موخا کے ہوائی اڈے پر دو فضائی حملے کیے، جبکہ حوثی جنگجو پیش قدمی کرتے ہوئے دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ باب المندب کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

حوثی میڈیا کے مطابق سعودی طیاروں نے موخا ایئرپورٹ کو دو مرتبہ نشانہ بنایا، تاہم حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

موخا پر حوثیوں کے قبضے کے بعد بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں لڑائی مزید شدت اختیار کرگئی ہے۔ یمنی حکومتی ذرائع کے مطابق حوثی جنگجو اب ذباب تک پہنچ چکے ہیں، جو باب المندب کے انتہائی قریب اور اسٹریٹجک جزیرے پریم کے سامنے واقع ہے۔

ذباب اور پریم پر کنٹرول کو باب المندب پر اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہ آبنائے بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے اور ایشیا و یورپ کے درمیان عالمی تجارت کی ایک نہایت اہم بحری شاہراہ ہے۔

حوثیوں کی اس تیز رفتار پیش قدمی نے عالمی بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے نئے خدشات پیدا کردیے ہیں۔ اگر باب المندب میں کشیدگی مزید بڑھی تو بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کے ساتھ عالمی سپلائی چین اور خطے کی سکیورٹی پر بھی شدید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *