dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

بحرین میں خلیج تعاون کونسل کا اجلاس؛ امریکی وزیر خارجہ بھی شریک

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں خلیجی تعاون کونسل اور امریکا کا مشترکہ وزارتی اجلاس شروع ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس میں پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

انھوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی بحالی خطے کے امن و استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت اور عمان کی جانب سے عارضی بحری راہداری کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

بحرینی وزیر خارجہ ئے مزید کہا کہ یہ اقدام عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے تسلسل کے لیے اہم ہے البتہ ایران کو مفاہمتی معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔

انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کو خصوصاً جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور بین الاقوامی بحری گزرگاہوں میں آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنانا ہوگا۔ 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اجلاس کے موقع پر واضح کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کے ٹول ٹیکس یا فیس عائد کرنے کے منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہیں کسی ایک ملک کی ملکیت نہیں ہوتیں اور ان پر جہازوں سے فیس وصول کرنا بین الاقوامی قوانین کے منافی ہوگا۔ تمام خلیجی ممالک نے بھی ٹول یا فیس کی مخالفت کی ہے۔ 

امریکی وزیر خارجہ نے خلیجی اتحادیوں کو یقین دلایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوران ان کے سلامتی کے مفادات کو امریکا ہرگز نظر انداز نہیں کرے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *