dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

ایران کیساتھ مذاکرات؛ قطری وزیرِاعظم اہم سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی اہم سفارتی دورے پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری وزیراعظم اپنے دورے میں امریکا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ جن میں ایران کے ساتھ کشیدگی، جنگ بندی کی کوششوں اور ممکنہ امن منصوبے پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

قطری سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن حمد المفتاح نے سوشل میڈیا پر شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انھیں ’’امن کا سفیر‘‘ قرار دیا۔

حمد المفتاح نے مزید کہا کہ قطر خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ کے سفارتی حل کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔

قطری وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا اور بعد ازاں اُن سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی جو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں۔

خیال رہے کہ قطر حالیہ ہفتوں میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں تعاون کر رہا ہے تاہم ثالثی کے کردار پر اُس کا کہنا تھا کہ پاکستان یہ کردار بخوبی نبھا رہا ہے جس میں ہمارا تعاون بھی شامل رہے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بہت اچھی بات چیت ہورہی ہے اور کسی ممکنہ معاہدے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آج (جمعہ) کو ایران کی جانب سے ہماری امن تجویز پر جواب آنا کا قوی امکان ہے۔

ایسی صورت حال میں قطری وزیراعظم کا دورۂ امریکا اہمیت اختیار کرگیا ہے اور لگتا ہے آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور امریکا ایران جنگ کا کوئی ممکنہ حل قریب آگیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *