dailyreformer.pk
June 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیںکوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

رومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سنہری دور کا ذکر ہو اور سنتوش کمار کا نام نہ آئے، ایسا ممکن نہیں۔ رومانوی کرداروں کو نئی پہچان دینے والے، اپنی باوقار شخصیت اور منفرد اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے سنتوش کمار کو دنیا سے رخصت ہوئے 44 برس بیت گئے، لیکن ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔

25 دسمبر 1925 کو لاہور میں پیدا ہونے والے سنتوش کمار کا اصل نام سید موسیٰ رضا تھا۔ انہوں نے فلمی سفر کا آغاز پنجابی فلم ’’بیلی‘‘ سے کیا، تاہم فلم ’’وعدہ‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا۔ اسی فلم پر انہیں پاکستان کی تاریخ کا پہلا بہترین اداکار کا نگار ایوارڈ بھی ملا۔

سنتوش کمار نے اپنے کیریئر میں نوے سے زائد فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ’گھونگھٹ‘، ’رشتہ‘، ’دامن‘، ’سرفروش‘ اور ’قسمت‘ جیسی فلمیں آج بھی ان کے فن کی گواہ ہیں۔ انہوں نے صبیحہ خانم کے ساتھ درجنوں کامیاب فلموں میں کام کیا اور بعد ازاں انہیں اپنا شریکِ حیات بھی بنا لیا۔

11 جون 1982 کو سنتوش کمار اس دنیا سے رخصت ہوگئے، مگر ان کی اداکاری، مکالمے اور لازوال کردار آج بھی پاکستانی سینما کے سنہرے دور کی پہچان سمجھے جاتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *