dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

صحارا صحرا میں پیاس کی شدت اور گرمی کے باعث بچوں سمیت 50 افراد ہلاک

نائجر کے صحارا صحرا میں 50 افراد پیاس اور شدید گرمی سے ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صحارا صحرا میں گاڑی خراب ہونے کے باعث پھنس جانے والے کم از کم 50 افراد شدید گرمی اور پانی کی کمی کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد ایک گاڑی کے ذریعے صحرا عبور کر رہے تھے کہ راستے میں گاڑی خراب ہوگئی۔ امداد نہ پہنچنے اور درجہ حرارت انتہائی بلند ہونے کے باعث مسافر کئی دن تک صحرا میں محصور رہے جس کے نتیجے میں بیشتر افراد پیاس اور گرمی کی شدت سے ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ چند زندہ بچ جانے والوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صحارا صحرا میں غیر قانونی ہجرت اور دشوار گزار سفری راستوں کے باعث اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *